اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی جنسی ہراسانی کا شکار

April 15, 2019

بالی ووڈ میں جنسی ہراساں کرنے کی کہانیوں کے بعد می ٹو مہم میں متعدد شوبز شخصیات کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا کے انکشافات نے سب کو حیران کردیا ہے۔

امریکہ میں ہونے والے ویمن ان ولڈ سمٹ کانفرنس کے دوران پریانکا چوپڑا نے اعتراف کیا کہ انہیں بھی اپنے کیرئیر کے دوران جنسی ہراساں کیے جانے کے تجربے کا سامنا ہوا۔

می ٹو تحریک کے اثرات کے سوال پر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا 'خواتین کو جنسی ہراساں کرنا معمول بن چکا تھا، مگر اب ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، لوگوں کے پاس اب ہمیں چپ کرانے کی طاقت نہیں'۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایونٹ کی تصویر بھی شیئر کی ۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے پاس ہمیشہ سے آواز تھی، مگر کوئی سنتا نہیں تھا، مگر اب اگر میری کوئی کہانی ہو تو مجھے نہیں لگتا کہ اب ہمیں تنہا ہوں گی اور میں اسے بتانے پر شرمندہ بھی نہیں ہوں گی۔