سنی لیونی کی ناگن ڈانس کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

April 13, 2019

بھارتی اداکارہ سنی لیون ویسے تو اپنے آئٹم سانگز کیلئے کافی مشہور ہیں تاہم انہوں نے مقامی گانے ’’تیری آنکھیا کا یو کاجل‘‘ پر ناگن ڈانس کی ٹک ٹاک ویڈیو بنا ڈالی، جو کافی وائرل ہورہی ہے۔

ٹک ٹاک کا بخار عام افراد کے ساتھ ساتھ اب شوبز ستاروں پر بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے، جیکولین فرنانڈس اور نیہا ککڑ کے بعد اب سنی لیونی نے بھی نئی ویڈیو بناڈالی۔

بھارتی آئٹم گرل سنی لیونی نے ٹک ٹاک ویڈیو میں مقامی گانے ’’تیری آنکھیا کا یو کاجل‘‘ پر ناگن ڈانس کیا، انڈور فلور پر ان کے ساتھ ان کی دوست بھی ہیں۔

بھارتی اداکارہ اور ڈانسر سنی لیونی کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

 

اس سے قبل انہوں نے اپنے شوہر اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مشہور گانے ’’کبھی ساڈی گلی بھل کے بھی آیا کرو‘‘ پر ڈانس کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔