کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ کس اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے؟

April 12, 2019

چلیں آپ کو اتنا بتا دیتے ہیں کہ من موہنی سی شکل والی یہ ایک بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیں، کیا اب آپ پہنچان پائے ہیں؟؟

سوچیں زرا اور سوچیں اور اپنے دماغ کے گھوڑوں کو دوڑائیں کہ بھلا یہ کون سے اداکارہ سے ملتی جلتی لگ رہی ہیں؟ نہیں سمجھ آیا چلیں ہم آپ کی مشکل آسان کردیتے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر معروف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے بچپن کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے، جس میں کترینہ کے بال انتہائی خوبصورت لگ رہے ہیں، تاہم شکل دیکھ کر بالکل اندازہ نہیں ہو رہا کہ بھلا یہ کترینہ ہو سکتی ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ باربی ڈول کو انسٹا گرام پر زیادہ عرصہ نہیں ہوا ہے، تاہم اس کے باوجود وہ انسٹا کی مقبول ترین شخصیات میں شامل ہیں۔ شیئر کی گئی ماضی کی تصویر کترینہ نے جنگل کے مناظر پر بنے ایک پوسٹر کے سامنے کھڑے ہو کر بنوائی ہے۔

اس تصویر پر نہ صرف مداحوں نے بلکہ ان کی اپنی بہن اور دیگر ساتھی اداکاروں نے بھی دلچسپ کمنٹ دیئے ہیں۔