بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کو بائیک پر بغیر ہیلمٹ سواری مہنگی پڑگئی، پولیس نے اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
گزشتہ برس بالی ووڈ انڈسٹری کو دو کامیاب فلمیں دینے والی سیف علی خان کی صاحبزادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ بائیک پر بغیر ہیلمٹ پیچھے بیٹھ کر سواری کررہی تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان نے بائیک سواری اپنی نئی آنے والی فلم ’لو آجکل‘ کے ایک منظر کی عکس بندی کے لیے کی، وہ دہلی میں آج کل اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
@dtptraffic @DelhiPolice @CPDelhi
pL note that Sara Ali khan having instagram account https://t.co/UdynVSlm8A
has been riding pillion on a 2 wheeler on the streets of Delhi Without a Head Protective Helmethttps://t.co/YlijE0PodR https://t.co/ctrOxxs7gX
reg No DL 35 CK O215 pic.twitter.com/cT7hPcyqop— Stinger Bee #NyayForIndia (@joerave) March 17, 2019
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ علی خان جس بائیک پر بیٹھی تھیں وہ اداکار کارتیک آریان چلا رہے تھے۔
نئی دہلی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو دیکھ کر سیف علی خان کی بیٹی کے خلاف پرچہ کاٹ دیا، پولیس افسر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی چاہے کوئی بھی کرے اُسے جرمانہ کیا جائے گا۔