ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

کوکو کورینہ اور گول گپے والا آیا، سنیئے احمد رُشدی کے مشہور گانے

SAMAA | - Posted: Apr 11, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 11, 2019 | Last Updated: 1 year ago

فلموں میں خوبصورت گیتوں سے شہرت حاصل کرنے والے لیجنڈ گلوکار احمدرشدی کو دنیا سے رخصت ہوئے چھتیس برس بیت گئے۔

منفرد آواز کے مالک احمد رشدی1934 کو حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے تقسیم ہند کے بعد احمد رشدی کراچی منتقل ہو گئے،انھوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا۔

سن 1954 میں معروف گانے ’بندر روڈ سے کیماڑی چلی میری گھوڑا گاڑی‘نے احمد رشدی کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

ميٹھے سروں اور مسحورکن آواز کے مالک احمد رشدي کا نام آئے تو پھر کسي تعارف کي ضرورت نہيں ہوتي، انہوں تین دہائیوں تک فلم نگری پرراج کیا، شوخ وچنچل اور مزاحیہ گانوں میں ان کاکوئی ثانی نہیں تھا۔

 احمد رشدي نے جو گايا دلوں ميں اتر گيا، ان کی  بطور گلوکار پہلی فلم ’کارنامہ‘تھی جو کہ ریلیز نہ ہو سکی جب کہ بطور فلمی گلوکار آخری فلم ’مشرق و مغرب‘تھی۔

انھوں نے پاکستانی فلموں میں 5000 سے زائد گانے ریکارڈ کروائے، سن 1966 میں چاکلیٹی ہیرو وحید مراد پر فلمایا گیا گانا ’کوکوکو رینا‘کی مقبولیت کا بھی کوئی ثانی نہیں ہے ۔

احمد رُشدی  کے مشہور زمانہ گانے 

 

 

 

 

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube