Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > Latest

گیم آف تھرونز، کس اداکار نے کتنا معاوضہ لیا؟

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 10, 2019 | Last Updated: 1 year ago

مشہور زمانہ ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کو تاریخ کا مہنگا ترین ڈرامہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، اس فلم میں جہاں ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال ہوا وہیں اداکاروں کو بھی معاوضے میں خطیر رقمیں ادا کی گئیں۔

گیم آف تھرونز کے مرکزی کرداروں میں سب سے مہنگے جون اسنو (کٹ ہیرنگٹن)، ڈینیرس ٹارگیرین (ایمیلیا کلارک)، سرسی لینسٹر (لینا ہیڈے)، ٹیرین لینسٹر (پیٹر ڈنکلیگ) اور جیمی لینسٹر (نکولائی کوسٹر والڈو) ہیں، ٹی وی سیریز کے اداکاروں کو 2017ء تک فی قسط 3 لاکھ ڈالر معاوضہ ادا کیا جاتا تھا جو آخری سیزن میں مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

جون اسنو (کٹ ہیرنگٹن) نے گیم آف تھرونز کے آخری سیزن کیلئے فی قسط 5 لاکھ ڈالرز معاوضہ وصول کیا۔

ڈینیرس ٹارگیرین (ایمیلیا کلارک) بھی 5 لاکھ ڈالرز فی قسط معاوضے کے ساتھ مہنگی ترین اداکارہ ہیں۔

سرسی لینسٹر (لینا ہیڈے) بھی گیم آف تھرونز کے اہم کرداروں میں سے ایک ہیں، وہ بھی 5 لاکھ ڈالر فی قسط وصول کررہی ہیں۔

ٹیرین لینسٹر (پیٹر ڈنکلیگ) مشہور ہالی ووڈ اداکار ہیں جو گیم آف تھرونز کے پسندیدہ کرداروں میں سے ایک ہیں اور فی قسط 5 لاکھ ڈالر وصول کررہے ہیں۔

جیمی لینسٹر (نکولائی کوسٹر والڈو) جو آخری سیزن میں اپنی بہن سرسی کیخلاف نظر آئیں گے، اپنے اہم ترین کردار کیلئے ان کا معاوضہ بھی 5 لاکھ ڈالر فی قسط ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایچ بی او کی مشہور زمانہ سیریز گیم آف تھرونز کے دیگر کرداروں کے معاوضے درج ذیل ہیں۔

سانسا اسٹارک (صوفی ٹرنر) ایک لاکھ 75 ہزار ڈٓالر

آریا اسٹارک (میسی ولیمز) ایک لاکھ 75 ہزار ڈالر

بران اسٹارک (آئزاک ہیمپسٹیڈ رائٹ) ایک لاکھ 75 ہزار ڈالر

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube