Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

پرینکا سیڑھیاں اترتے ہوئے گرنے سے بچ گئیں،ویڈیو وائرل

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2019 | Last Updated: 2 years ago

ایونٹ کے اختتام پر سیڑھیاں اترتے ہوئے پرینکا چوپڑا تقریبا گرنے ہی والی تھیں کہ نک کے مضبوط بازوں نے انہیں گرنے سے بچا لیا۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں خوبصورت جوڑے پرینکا اور نک کی حالیہ ویڈیو کے چرچے ہیں۔ ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ کانسرٹ کے اسٹیج کے عقب میں بنائی...

ایونٹ کے اختتام پر سیڑھیاں اترتے ہوئے پرینکا چوپڑا تقریبا گرنے ہی والی تھیں کہ نک کے مضبوط بازوں نے انہیں گرنے سے بچا لیا۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں خوبصورت جوڑے پرینکا اور نک کی حالیہ ویڈیو کے چرچے ہیں۔ ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ کانسرٹ کے اسٹیج کے عقب میں بنائی گئی ہے۔

 

اس ویڈیو کو ایک فین کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نک کے پیچھے پیچھے پرینکا بھی سیٹرھیاں اتر رہی ہیں اور اچانک ان کا پاوں پھسلتا ہے اور وہ گرنے لگتی ہیں، تاہم اس دوران وہ اپنے شوہر کے بازو کا سہارا لیتی ہیں اور بے اختیار ہنس پڑتی ہیں۔

شوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو کو دونوں کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔ کسی نے یہ ویڈیو دیکھ کر پرینکا کو کیوٹ، تو کسی نے پیاری اور سوئیٹ کا لقب دیا ہے۔

 

کچھ لوگوں کی جانب سے تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لگتا ہے کہ پرینکا نے کچھ زیادہ ہی پی لیا تھا۔ سوشل میڈیا پر اب تک دو لاکھ کے قریب افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube