Thursday, July 16, 2020  | 24 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

علی ظفر کا فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 7, 2019 | Last Updated: 1 year ago

اداکار و گلوکار علی ظفر کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا گیا۔

فلم ’طیفا اِن ٹربل‘کی کامیابی کے حوالے سے رکھی گئی تقریب میں فلم کے اداکار اور پروڈیوسر علی ظفر نے خود فلم کے سیکوئل بنانے کا اعلان کیا۔

تقریب میں علی ظفر کے ساتھ ان کی اہلیہ عائشہ فضلی، فلم کے ڈائریکٹر احسن رحیم سمیت کاسٹ اینڈ کریو اور ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا نے شرکت کی۔

فلم دنیا بھر میں 50 کروڑ کمانے والی تیسری پاکستانی فلم جبکہ سب سے زیادہ ممالک میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم سمیت کئی ریکارڈز بنا چکی ہے۔

تقریب میں ہمایوں سعید، یاسر نواز، نبیل قریشی، نادیہ حسین، رافع راشدی، وجاہت رؤف اور بہروز سبزواری سمیت فلم، ٹی وی اور فیشن سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube