ہوم   > Latest

پاپ کوئین نازیہ حسن کے بہترین نغمے

8 months ago

دلفريب انداز، سريلي آواز والی پاپ کوئين کے نام سے مشہور نازيہ حسن کے چاہنے والے آج ان کي 54 ویں سالگرہ منارہے ہيں۔ نازیہ حسن کے مداحوں کے دلوں میں ان کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔

خوبصورت گلوکارہ کے مدھر گیت آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ گلوکارہ کا انداز ايسا جو دل ميں گھر کر جائے۔ آواز ايسي جو کانوں ميں رس گھول دے۔ نازيہ حسن نے ﺑﺮﺻﻐﯿﺮ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﭖ ﻣﯿﻮﺯﮎ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ رکھي زندگی نے وفا نہ کی اور وہ کم عمري میں ہی خالق حقیقی سے جاملیں۔ پیار کی باتیں کرنے والی نازیہ حسن پر آج بھی سب کو ناز ہے۔ تین اپریل 1965 کو کراچی میں آنکھ کھولی۔ خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شہرت میں اپنی مثال آپ نازیہ حسن نوعمری میں ہی چھا گئیں۔

 

پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام سنگ سنگ چلیں سے گلوکاری کا آغاز کرنے والی نازیہ نے لندن سے موسیقی کی تربیت حاصل کی تھی۔ بھارتی فلم میں گائے ان کے گانے ’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے‘‘ نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور پھر بات ایسے بنی کہ دنیا بھرمیں ’’ڈسکو دیوانے‘‘ کی دھوم مچ گئی۔

ڈسکو دیوانے کے بعد بوم بوم ، ینگ ترنگ ، ہاٹ لائن اور کیمرہ کیمرہ کے نام سے البمز نے انہیں شہرت کے بام عروج پر پہنچا دیا۔قانون کی تعلیم حاصل کرنے والی یہ دلکش گلوکارہ اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر بھی رہی۔ لوگوں ميں خوشیاں بانٹنے والی نازیہ حسن کي اپني زندگی تلخيوں کا شکاررہی۔ ناکام شادی اور کینسر نےنازیہ کو روگ لگا دیا اور وہ محض 36 برس میں تيرہ اگست 2000 کو زندگی کی بازی ہار گئیں لیکن آج بھی پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

 

خواب آنکھوں کے ٹوٹ بھی جاتے ہیں، ساتھ جو چلتے ہیں، چھوٹ بھی جاتے ہیں۔
سورج چلتا ہے، چلتے چلتے ڈھلتا ہے، پھول بھی کھلتا ہے، کھل کر پھر مرجھاتا ہے
لہریں بھی آتی ہیں، کنارے پر کھو جاتی ہیں، زندگی ایسے ہی، خواب سی ہو جاتی ہے۔
جاںیں کیوں۔۔۔۔۔ تیری یاد آتی ہے۔۔ مٹتی نہیں، بس بڑھتی جاتی ہے۔

آنکھیں ملانے والے، دل کو چرانے والے۔۔۔

 

دل کی لگی کچھ اور بھی دل کو دیوانہ کرے
میری التجا ہے، خدا سے دعا ہے، دو دل جدا نہ کرے

سن میرے محبوب سن،میرے سانسوں سے سن، میرے گیتوں کی دھن ۔۔۔ تو ہے کہاں

کومل کومل ، پلکیں بوجھل۔۔۔

جب سے میں نے دیکھا تجھے ، پھر چین آیا نہیں۔۔۔ زندگی ہے تیری بغیر، جس طرح اجنبی

کبھی زندگانی جیسا۔۔ کبھی ہر ڈور توڑے، کبھی میرا ساتھ چھوڑے۔۔

لیکن میرا دل۔۔۔۔۔۔ میرا دل رو رہا ہے۔ لیکن میرا دل۔۔۔۔۔ میرا دل رو رہا ہے۔۔۔
پھول کھلتے رہے، ہوا چلتی رہی۔۔لوگ ملتے رہے، لیکن میرا دل؟

ڈسکو دیوانے

پیار دیاں گلہ

ڈم ڈم ڈی ڈی ڈم ڈم

تیری میری ایسی دوستی

ان خوبصورت گیتوں کو سنیں اور پرانی یادیں تازہ کریں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں