ہوم   > Latest

تم بہت جلدی اس دنیا سے چلے گئے

9 months ago

موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈ گریمی ایوارڈز کیلئے نامز امریکی ریپر نیپسے ہاسل کو ان کے اسٹور کے سامنے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

 موت سے کچھ گھنٹے قبل کی گئی نیپسے نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ “مضبوط دشمن ہونا بھی ایک نعمت ہے”۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق معروف ریپر نپسے کے قتل کی خبر لاس اینجلس میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ نوجوان ریپر نپسے لڑکے اور لڑکیوں میں مشہور تھے، جہنوں نے جے زی اور دیگر شہرہ آفاق گلوکاروں کے گانوں کو ری مکس کرکے شہرت حاصل کی۔

نیپ کی موت کی خبر پر ایک بار پھر امریکا میں گن کنٹرول پروگرام پر بحث چھڑ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ نیپسے کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ایک گروپ کی جانب سے قتل کیا گیا۔ نپسے کو لاس اینجلس کے ساتھ ہی واقعہ علاقے ہائیڈ پارک میں ان کے اسٹور میراتھن کے باہر نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان گاڑی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے پولیس نے بلیک بال کیپ کے قریب سے گولیوں کی ایک کارٹیج برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ نیپسے کو اتوار کی دوپہر ان کے اسٹور کے سامنے قریب سے گولی ماری گئی۔ لاس اینجلس میئر نے نیپسے کے قتل کو افسوس ناک واقعہ قرار دیتے ہوئے گن لاء میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کہ اتنا کم عمر نوجوان اتنی جلدی دنیا سے چلا گیا۔ میئر گارسٹی کا مزید کہنا تھا کہ پورا شہر اس غم میں برابر کا شریک ہے۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد افسردگی کے ساتھ نیپسے کے اسٹور کے سامنے جمع ہوگئی، جہاں پولیس کے لگائے پیلے ٹیپوں سے جائے وقوعہ کو سیل کیا گیا ہے۔ ایک خاتون صدمے سے اسٹور کے باہر اپنے منہ پر ہاتھ رکھے کافی دیر بیٹھی رہیں۔

 

شوبز شخصیات کی جانب سے بھی نپسے کی اچانک اور ناگہانی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

</p

مداحوں اور دیگر ساتھی گلوکاروں کی جانب سے بھی آنجہانی گلوکار نپسے کو سوشل میڈیا پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں