ہوم   > Latest

سجاد علی کا 5 دہائیوں کا سفرایک ویڈیو میں

SAMAA | - Posted: Mar 29, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 29, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاپ اور کلاسیکل موسیقی پر یکساں عبور رکھنے والے پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔چوبیس اگست 1966 کو اس دنیا میں آنکھیں کھولنے والے 52 سالہ سجاد علی نے گائیکی کا آغاز انتہائی کم عمری میں کیا۔ نئی نسل کو سجاد علی کے حالیہ گانے تو ازبر ہیں...

پاپ اور کلاسیکل موسیقی پر یکساں عبور رکھنے والے پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔چوبیس اگست 1966 کو اس دنیا میں آنکھیں کھولنے والے 52 سالہ سجاد علی نے گائیکی کا آغاز انتہائی کم عمری میں کیا۔

نئی نسل کو سجاد علی کے حالیہ گانے تو ازبر ہیں لیکن یہ بات شاید کم لوگوں کے علم میں ہو کہ 70 کی دہائی میں یہ ننھا بچہ ہاتھوں میں سارنگی تھامے پکے سر لگاتا تھا۔

سجاد علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ’’5 دہائیوں کا سفر‘‘ کے نام سے ایک یوٹیوب لنک شئیر کیا ہے۔ اس ویڈیومیں  سجاد علی کے پرستاروں کیلئے ان کے مقبول ترین گیت ایک لڑی میں پروئے گئے ہیں۔

یاد پیا کی آئے رے اور ’’ یہ دھواں سے کہاں اٹھتا ہے‘‘ سے شروع ہونے والا یہ سفر 80 کی دہائی میں ’’بانوری چکوری‘‘ سے ہوتا ہوا 90 کی دہائی میں ’’ چلتے چلتے کوئی ایسا ہم سفر مل جائے‘‘ اور ’’تم ناراض ہو‘‘ تک پہنچا۔

نوے کی دہائی سجاد علی کیلئے بام عروج کی دہائی رہی۔ ’’بےبیا‘‘ ، ’’بولوبولو تم نے کیا دیکھا، ’’کچھ لڑکیاں ‘‘ منقبت ’’بولو حیدر قلندر علی علی‘‘ ’’چیف صاحب ‘‘ ، ’’جادو چڑھ گیا ہے‘‘، ’’ابھی موڈ نہیں ہے، ’’ میرا بلبل سو رہا ہے‘‘ ، ’’رکشے والے‘‘ ، ’’ پیار کہا بکتا ہے‘‘ ، ’’سوہنی لگدی ‘‘ اور ’’ لاری اڈہ ‘‘ سمیت دیگر گانے ایسے مشہور اور زبان زد عام ہوئے کہ پھر سجاد علی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

سال 2000 بھی کامیابیوں کا سفر رہا۔ ’’سنڈریلا‘‘، ’’پانیوں پہ چل رہی ہیں‘‘، ’’ اڈیکاں ‘‘ کے علاوہ ’’ چل رہن دے ‘‘ اور ’’تیری یاد ستاؤندی‘‘ دو ایسے گیت ہیں جو شاید ہی کبھی شائقین کے ذہنوں سے محو ہوسکیں۔

سال 2010 سے لے کر اب تک کا سفر بھی کمال خوبصورتی سے ویڈیو میں بیان کیا گیا ہے۔ ’’ساحل پہ کھڑی ہو‘‘ سے ’’ہے ملنگ دا ہاسا دنیا کھیل تماشا‘‘ تک تمام گانے ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔

سجاد علی کی جانب سے اپنے مداحوں کے لیے تیار کی گئی یہ ویڈیو یقیننا ان کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے جو اس رولر کوسٹر رائیڈ کے تمام اتار چڑھاؤ ان کے ذہنوں میں تازہ کر دے گی۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube