ہوم   > Latest

مہوش حیات کو عدالت لیجانے کی ٹویٹ، کیا عامرلیاقت کا موقف بد ل گیا؟

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 26, 2019 | Last Updated: 10 months ago


یوم پاکستان کے موقع پر اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا جو ایک طرح سے متنازع فیصلہ بن گیا کیونکہ سوشل میڈیا پر اس اقدام کیخلاف بھرپورردعمل ظاہر کیا گیا۔

متعدد شو بزساتھیوں نے مہوش کی حمایت بھی کی تاہم معروف ٹی وی میزبان اور مذہبی اسکالرعامر لیاقت حسین کی ایک ٹویٹ نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا جس میں انہوں نے مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ سمیت فلم بنانے والوں کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کیا۔

ایک پوسٹ کوری ٹویٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت نے لکھا کہ ’’مہوش حیات کو تمغہ ملایہ وہ جانیں یا”دلوانے والا” فی الحال تو نبیل قریشی، فضا مرزا ،فہد اور مہوش لوڈ ویڈنگ کے حوالے سے عدالت کاجلد سامناکریں گے‘‘۔

عامر لیاقت نے مہوش حیات کے کام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید لکھا کہ ایوارڈ دینے کے موقع پر ان کے تعارف میں پاکستان میں سب سے زیادہ فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کا بتایا گیا تو اس وقت دیگر پر کیا گزری ہوگی۔

صرف یہی نہیں، عامر لیاقت نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پرمعروف صحافی خالد فرشوری کی آواز میں آڈیو لنک بھی پوسٹ کیا ۔

حالیہ ٹویٹ کا مقصد کہیں یہ تو نہیں کہ انہوں نے مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کر لی ہے؟اس سوال کا جواب جاننے کے لیے سماء ڈیجیٹل نے عامر لیاقت سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی۔

جواب میں عامر لیاقت نے اس بات پرحیرت کا اظہار کیا کہ ان سے منسوب کرکے یہ خبریں چلائی جا رہی ہیں کہ وہ مہوش حیات کے خلاف عدالت جا رہے ہیں۔عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ فی الحال تو میں مقدمہ دائرنہیں کررہا، ابھی معاملات کا جائزہ لے رہا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم میں میری کردار کشی کی گئی ، جو سب کے سامنے ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’’لوڈ ویڈنگ ‘‘ میں عامر لیاقت نے رضامندی کے بغیر انہیں متنازع انداز میں پیش کرنے پر فلم کی ہیروئن مہوش حیات، ہیرو فہد مصطفیٰ، ڈائریکٹر نبیل قریشی اور پروڈیوسر نبیل قریشی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔ عامرلیاقت کا موقف تھا کہ فلم میں ان کے کردار کو نہایت غلط انداز میں پیش کر کے انہیں بدنام کیا گیا، جس کیخلاف مقدمہ دائر کروں گا۔

فی الحال فلم کی کاسٹ کیخلاف مقدمہ دائر نہ کرنے اور صرف معاملات کا جائزہ لینے والی بات سے عین ممکن ہے کہ عامر لیاقت نے یہ ٹویٹ جذبات میں آ کر کردی ہو کیونکہ ایسے میں جب سب ہی مہوش حیات کو تنقید کا نشانہ بنا رہےہیں تو عامر لیاقت کے پاس توایسا کرنے کی ٹھوس وجہ بھی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube