ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

امید خوابوں میں ہے، مہوش حیات کا مداحوں کو پیغام

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago

اداکارہ مہوش حیات نے اعلیٰ سرکاری اعزاز ’تمغہ امتیاز‘ ملنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ کے ذریعے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت کریں ۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ جب وہ آٹھ سال کی تھیں تو اپنی والدہ کے ساتھ پہلی بار پی ٹی وی اسٹوڈیو میں گئیں وہ لمحہ میرے لیے بہت خوشگوار تھا، وہاں پر بہت سے لوگ موجود تھے اور اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی سے ہی سفر کا آغاز کیا، بہت سے لوگ خواب دیکھتے ہیں لیکن میں نے جو خواب دیکھے وہ پورے ہوئے، گزشتہ روز اسی چھوٹی سی بچی نے اپنی والدہ کا ہاتھ تھام کر ایوان صدر کا دورہ کیا، اس بچی کو یقین تھا کہ میری ماں ہی ہے جس کی بدولت میں آج اس مقام پر پہنچی ہوں اور بہت سے ممتاز افراد کو اس ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ کراچی کی اس چھوٹی سی لڑکی نے بڑے بڑے خواب دیکھے جو ایوان صدر میں ستارہ امتیاز کا ایوارڈ حاصل کرکے پورے ہوگئے، پی ٹی وی اسٹوڈیو سے ایوان صدر تک کا سفر آسان نہیں تھا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی منزل کو پاکر رہی۔

انہوں نے مداحوں کے نام پیغام میں کہا کہ ’امید خوابوں میں ہے‘ لہٰذا اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت کریں اور کبھی ہمت نہ ہاریں، کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

اداکارہ مہوش حیات کو یوم پاکستان کے موقع پر اپنے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے تمغہ امتیاز سے نوازا جبکہ تمام تر تنقید کے باوجود مہوش حیات اس اعزاز نوازے جانے کی خوشی سے سرشار ہیں اور اسے انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا ہے۔

میں نے کسی کا حق نہیں مارا، مہوش حیات کا ناقدین کو جواب

مہوش حیات نے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ سبز رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ہیں اور سینے پر قومی پرچم اور تمغہ امتیاز کے بیچ سجائے مسکرا رہی ہیں۔

تصویر کے ساتھ مہوش حیات نے لکھا ہے کہ وہ تمغہ امتیاز کے ساتھ گھر واپس آگئی ہیں، اس اعزاز کو اپنے دل سے لگایا ہوا ہے جس پر انہیں بہت فخر ہے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube