Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

پاکستانی اداکاروں نے ’لال کبوتر‘کو فلم انڈسٹری کا ’نیاباب‘ قرار دیدیا

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاکستانی فلم ’لال کبوتر‘کو انڈسٹری سے وابستہ اداکاروں نے نیا باب قرار دے دیا۔

اداکار اسٹار ہمایوں سعید، عثمان خالد بٹ، علی رحمٰن اور بلال اشرف بھی فلم ’لال کبوتر‘ دیکھنے کے بعد اس کے فین بن گئے، اوپننگ ویک اینڈ پر فلم نے سوا کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

لال کبوتر، کراچی کے دو مختلف طبقات کی کہانی

باکس آفس پر ہٹ رہنے والی فلم کے شاندار ریویوز کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی چرچے ہیں، سپر اسٹار ہمایوں سعید کا فلم ’’لال کبوتر‘‘ کے بارے میں کہنا تھا کہ یقیناً یہ غیرمعمولی حد تک اچھی فلم ہے۔

اداکار علی رحمٰن خان نے کہا کہ پاکستان میں آج تک بنائی گئی بہترین فلم ہے۔

اداکار عثمان خالد بٹ کا کہنا ہے کہ لال کبوتر نے پاکستانی سنیما میں ایک نئے باب کا آغاز کر دیا ہے۔

اداکارہ میرا سیٹھی نے لال کبوتر کو حالیہ پاکستانی سنیما کا’’گیم چینجر‘‘قرار دے دیا۔

اداکار بلال اشرف نے لال کبوتر کو حیرت انگیز حد تک اچھی فلم قرار دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube