Wednesday, October 28, 2020  | 10 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

بھارتیوں نے مذاق اڑا کر مودی جی کی لٹیا ڈبو دی

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2019 | Last Updated: 2 years ago

بھارتی انتخابات سے قبل الیکشن مہم میں ملک کی حفاظت کے دعویدار بن کر نام کے ساتھ ’’چوکیدار‘‘ کا اضافہ کرنے والے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کی زندگی پر بنائی گئی فلم نے نام چمکانے کے بجائے انہیں دھوکا دے دیا۔ گزشتہ روز فلم ’’ پی ایم نریندرا مودی ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جو...

بھارتی انتخابات سے قبل الیکشن مہم میں ملک کی حفاظت کے دعویدار بن کر نام کے ساتھ ’’چوکیدار‘‘ کا اضافہ کرنے والے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کی زندگی پر بنائی گئی فلم نے نام چمکانے کے بجائے انہیں دھوکا دے دیا۔

گزشتہ روز فلم ’’ پی ایم نریندرا مودی ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جو ریلیز ہوتے ہی ٹوئٹر صارفین کو محظوظ کرنے کا ایک ذریعہ بن گیا۔ پاکستانی شائقین تو کیا ہی برائی کرتے، خود بھارتیوں نے ہی فلم کا ایسا مذاق اڑایا کہ مودی جی کی لٹیا ہی ڈبو دی۔

فلم میں مرکزی کردار اداکار وویک اوبرائے نے نبھایا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹریلر کو یو ٹیوب پر اب تک کسی بھی بھارتی فلم کے ٹریلر کے مقابلے میں زیادہ دیکھا گیا ہے۔ ٹوئٹر صارفین نے ردعمل کیا دیا؟ پڑھیے اور لطف اٹھائیے۔

فلم کے ٹریلر نے ہی خون کےآنسو رلا دیا تو پوری فلم دیکھ کر کیا ہو گا؟

 

 

حقائق مسخ کرنے پرصارفین نے صاف صاف بتا دیا، بھیا کچھ کم کرلو، بہت زیادہ ہوگیا۔

 

 

اوور ایکٹنگ پر 50 روپے کاٹ لینے کا مشورہ بھی آگیا۔

 

وویک اوبرائے کو اس فلم میں کام کرنے کا صلہ یہ ملا کہ مودی کو ان سے بہترین اداکار قرار دے دیا گیا۔

 

فلم کو بنانے کا کچھ اور مصرف ہو نہ ہو، وویک اوبرائے کو روزگار تو مل گیا۔

 

 

صارفین نے فلم کے ڈائیلا گز کا سہارا لے کر مودی جی کو آئینہ بھی خوب دکھایا۔

 

کسی بھی فلم کا ٹریلر اس کی کہانی کا نچوڑ ہوتا ہے ، صارفین نے تو ٹریلر کو ہی خوفناک قرار دے دیا۔

 

 

ایک صارف نے تو سوال اٹھا دیا کہ کیوں ، آخر کیوں اور کس نے یہ گند بنایا؟

 

 

یہ بھی کہا گیا کہ مودی نے اس فلم سے اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو اتنا نقصان پہنچایا جو سب مل کر بھی نہ پہنچا سکتے۔

 

بھارتی وزیراعظم کی زندگی پر بنائی گئی اس فلم کی کہانی سچی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، اسی لیے فلم میں  مودی ’’چائے والا ‘‘ کے روپ میں بھی نظر آئیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube