ہوم   > Latest

سوہنی دھرتی اور جیوے جیوے پاکستان گانے والی آواز ہمیشہ کیلئے خاموش ہوگئی

SAMAA | - Posted: Mar 24, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 24, 2019 | Last Updated: 1 year ago

معروف گلوکارہ شہناز بيگم 67 سال کي عمرميں دل کا دورہ پڑنے سے بنگلہ ديش ميں انتقال کرگئيں ۔ شہنازبیگم معروف پلے بیک سنگر تھیں جنہوں نے ’’سوہني دھرتي‘‘ اور’’ جيوے جيوے پاکستان‘‘ جيسے مقبول ترین ملي نغمے گائے۔ انہیں پڑنے والا دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا،  انتقال ڈھاکا میں ان کے گھر...

معروف گلوکارہ شہناز بيگم 67 سال کي عمرميں دل کا دورہ پڑنے سے بنگلہ ديش ميں انتقال کرگئيں ۔

شہنازبیگم معروف پلے بیک سنگر تھیں جنہوں نے ’’سوہني دھرتي‘‘ اور’’ جيوے جيوے پاکستان‘‘ جيسے مقبول ترین ملي نغمے گائے۔

انہیں پڑنے والا دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا،  انتقال ڈھاکا میں ان کے گھر پرہوا۔ شہنازبیگم نے شوہر،ایک بیٹا اورایک بیٹی کو سوگوارچھوڑا ہے ۔ ان کے بچے بیرون ملک قیام پزیر ہیں ۔

دو جنوری 1952 کو ڈھاکا میں آنکھیں کھولنے والی شہناز بیگم سقوط ڈھاکا کے بعد پاکستان سے بنگلہ دیش منتقل ہو گئیں تھیں۔ ان کے گائے گئے مشہور ترین ملی نغمے آج بھی بچے بچے کی زبان پر ہیں۔

سال 2010 میں ان کا رجحان مذہب کی جانب کافی بڑھا، عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پر انہوں نے اپنا ذاتی گھر فروخت کر کے رقم مستحقین میں تقسیم کردی تھی۔ وہ حجاب لیتی تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube