Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > Latest

لال کبوتر، کراچی کے دو مختلف طبقات کی کہانی

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago

کراچی میں رہنے والوں کی زندگی، حالات اور مسائل پر مبنی فلم ’’ لال کبوتر‘‘ آئندہ ہفتے سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم شہر کے دو مختلف طبقات کی نمائندگی پر مبنی ہے۔

فلم ’’لال کبوتر‘‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکاروں منشاء پاشا اور احمد علی کا سماء ڈجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ حقیقت پر مبنی فلم ہے، جس میں کراچی میں مقیم ہر طرح لوگوں کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے، شہر میں ’’پُل کے اِس پار‘‘ کے لوگوں کا ’’پُل کے اُس پار‘‘ کے لوگوں کے ساتھ تعلق کو انتہائی دلچسپ اور منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

منشاء پاشا نے اپنے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ان کا کردار عالیہ ملک نامی لڑکی کا ہے، جسے کئی مسائل کا سامنا ہوتا ہے تاہم حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے وہ ایک بلکل مختلف باہمت و باصلاحیت لڑکی بن کر سامنے آتی ہے۔

احمد علی کہتے ہیں کہ فلم میں میرا کردار شہر میں پروان چڑھنے والے عدیل نامی لڑکے کا ہے، جس نے اپنے گھر والوں کو ہمیشہ محنت کرتے دیکھا ہے لیکن اس کے خواب بڑے ہیں، جن کی تکمیل کیلئے وہ ہر طرح کی کوشش کرتا ہے۔

اداکاروں نے مزید کہا کہ فلم کا میوزک انتہائی مزیدار ہے جو سننے والوں کو ایک الگ ہی دنیا میں لے جائے گا، غیر ضروری طور پر خوبصورتی دکھانے کے بجائے ایک منفرد انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی، اس کی سنیماٹو گرافی نہایت شاندار ہے۔

احمد علی اور منشاء پاشا پہلی بار فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے جبکہ راشد فاروقی اور علی کاظمی بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

کمال خان کی ہدایتکاری میں بننے والی کرائم ڈرامہ فلم ’’لال کبوتر‘‘ آئندہ ماہ 22 مارچ کو بڑے پردے پر نظر آئے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube