حکومت کی جانب سے اداکارہ مہوش حیات خان کے لیے تمغہ امتیاز کے اعلان کے بعد سے انہیں تنقید کی زد پر رکھا جا رہا ہے، اس تنقید کے جواب میں پاکستان کے صف اول کے فنکار اپنی ساتھی کی حمایت کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے۔
مہوش حیات کو پاکستان کا چوتھا بڑا سول اعزاز’’تمغہ امتیاز‘‘ دینے کے اعلان پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ اداکارہ نے آخر ایسا کون سا کارنامہ سرانجام دے دیا جو انہیں اتنے اعلیٰ اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس تنقید سے قطع نظر ماہرہ خان سمیت دیگر اداکاروں نے مہوش حیات کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
#congratulationsMehwishHayat I stand with ALL my fellow actresses without prejudice ❤️❤️
— Armeena Khan (@ArmeenaRK) March 14, 2019
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراداکارہ ارمینا رانا خان نے مہوش کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’’میں بغیر کسی تعصب کے اپنی ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ کھڑی ہوں‘‘۔
Congratulations @MehwishHayat you deserve its truly 😍isee liye you didnt get lux cause you were meant for a bigger honour👏👏👏👏#TamghaeImtiaz pic.twitter.com/AnngZx0q0z
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) March 14, 2019
اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی مہوش کوتمغہ امتیاز کا حقدار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اس بڑے اعزاز کی مستحق تھیں اسی لیے انہیں لکس ایوارڈ نہ مل سکا تھا۔
@MehwishHayat we all are really proud of you . Congratulations
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) March 14, 2019
معروف گلوکار شہزاد رائے نے اپنے پیغام میں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تم پر فخر ہے۔
Mubarak @MehwishHayat 🙌🏼💕 @siasatpk Enough with this, it’s a regular pattern. Sick way of getting clicks!! https://t.co/FjDsZtV7AO
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) March 15, 2019
ماہرہ خان نے ایک نجی ویب سائٹ کی جانب سے شائع کیے جانے والے غیرمناسب آرٹیکل پر مہوش کی جانب سے تگڑے جواب کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مبارکباد دی اور متعلقہ ویب سائٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
Congratulations, Mehwish – your work speaks for itself. That someone would defame your character for the sake of retweets and gossip is absolutely disgusting. https://t.co/lst5X2gsGm
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) March 15, 2019
اسامہ خالد بٹ نے بھی مہوش کا جواب ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مہوش، تمہارا کام خود بولتا ہے‘‘۔
So proud of @MehwishHayat for not only winning the well deserved Tamgha-e-Imtiaz but bruising hundreds of fragile male egos! #congratulationsmehwishhayat your contributions to Cinema are no less than your male counterparts who have been awarded this.
— Ushna Shah (@ushnashah) March 14, 2019
اداکارہ عشنا شاہ تو مہوش حیات سے کچھ زیادہ ہی متاثر نکلیں، انہوں نے مہوش کو تمغہ امتیاز کی حقدار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ نہ صرف اس وجہ سے بلکہ مردوں کی نازک انا کو ٹھیس پہنچانے پر مجھے تم پرفخر ہے۔
#proudpk congratulations to all the winners of sitara Imitiaz & pride of performance .specially Babara Shareef Jee for her 5decades of service for films Reema Khan for her unstoppable passion & 2decades of service to films ,Mehwish Hayat for making us proud of her craft🎥🇵🇰❤️
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) March 12, 2019
اداکار و فلمساز شان شاہد نے بھی تمغہ امتیاز کیلئے نامزد تمام افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے بابرہ شریف کو ان کی 5 دہائیوں پر مشتمل خدمات، ریما خان کو ان کے انتھک جذبے اور 2 دہائیوں کی خدمات جبکہ مہوش حیات کو ان کی کارکردگی پر خصوصی مبارکباد دی۔
مہوش حیات کو 23 مارچ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں صدر مملکت عارف علوی تمغہ امتیاز سے نوازیں گے۔