Sunday, July 12, 2020  | 20 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

بھارتی فلموں پر پابندی، پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز شدہ فلمیں دوبارہ ریلیز

SAMAA | - Posted: Mar 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاک بھارت کشیدگی کے بعد سینما منتظمین نے ریلیز شدہ فلموں کی دوبارہ نمائش کرنا شروع کر دی۔

بحران سے بچنے کیلئے اکثر سینما منتظمین نے پرانی فلموں کی نمائش کی ہے، لاہور، کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں پرانی پاکستانی فلمیں ’طیفا ان ٹربل‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی‘سمیت دیگر کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

اس صورت حال میں فلم اور سینما کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ اس وقت سینما گھروں کو بچانے کیلئے نئی اور معیاری فلمیں بہت ضروری ہیں ۔پاکستانی فلموں کو پروموٹ کرنے اور سینما گھروں کو آباد رکھنے کیلئے یہ ایک سنہرا موقع ہے جس کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔

ایسے میں پاکستانی فلمیں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو پھر امپورٹ فلموں کیلئے کوئی جگہ نہیں رہتی، اس لئے سب کو متحد ہوکر اس وقت کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube