ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اداکار شہریار منور کی منگنی ہو گئی

SAMAA | - Posted: Mar 5, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 5, 2019 | Last Updated: 11 months ago

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شہریار منور کی منگنی ہوگئی۔

گزشتہ روز پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے خوبرو اداکار شہریار منور کی منگنی کی تقریب ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری معلومات کے مطابق شہریار منور نے ’ہالہ سومرو‘ نامی لڑکی سے منگنی کی ہے جو کہ ڈاکٹر ی کے شعبے سے منسلک ہیں۔

منگنی کی تقریب میں اداکار تھری پیس سوٹ میں نظر آئےجبکہ اُن کی منگیتر یعنی ہالہ سومرو نے گلابی رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ شہریار منورنئی پاکستانی فلم ’پروجیکٹ غازی‘ میں ہیرو کے کردارمیں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں سعید، سائرہ شہروز اور طلت حسین شامل ہیں، فلم پروجیکٹ غازی رواں سال مارچ 29 کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس کے علاوہ وہ فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں بھی مرکزی کردار نبھارہے ہیں فلم رواں سال عید الالضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube