Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اداکارہ حریم فاروق کی فلم ’ہیر مان جا‘کی عکسبندی مکمل

SAMAA | - Posted: Mar 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاکستانی ٹی وی و فلم اداکارہ حریم فاروق اور علی رحمان خان کی نئی فلم ’ہیر مان جا‘ کی عکسبندی مکمل کر لی گئی۔

اضفر جعفری کی ہدایت کاری میں بننے والی روم کوم فلم ’’ہیر مان جا‘‘ کی عکسبندی مکمل ہونے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

فلم میں اداکاررہ حریم فارق، علی رحمان خان، عابد علی، فیضان شیخ، موجز حسن اورشمائیل شامل ہیں۔ فلم کی پیشکش عارف رضا کاظمی اور عارف لاکھانی نے دی ہے۔

فلم میں پاکستان اداکار علی رحمٰن خان اور اداکارہ حریم فاروق مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ یہ دونوں اداکار 2017 کی فلم ’پرچی‘ میں اہم کردار نبھا چکے ہیں، تاہم حریم فاروق نے بتایا کہ نئی فلم پرچی سے مختلف ہوگی۔

فلم’ ہیر مان جا‘ فلم رواں سال عید الضحیٰ پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube