Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

دنیا کے مہنگے ترین ہوٹل میں شارک آپ کا استقبال کرینگی

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2019 | Last Updated: 2 years ago

جی ہاں دنیا میں ایک مہنگا ترین ہوٹل ایسا بھی ہے، جہاں آمد پر آپ کو خونخوار ٹائیگر شارک خوش آمدید کہتی اور استقبال کرتی ہیں۔

لاس ویگاس سے جاری رپورٹ کے مطابق برطانوی ڈیزائنر کی جانب سے دنیا کا انوکھا اور منفرد ہوٹل تیار کیا گیا ہے، جہاں خطرناک ٹائیگر شارک مہمانوں کا استقبال کرتی ہیں،تاہم اس دیداور ہوٹل میں دو راتوں کے قیام کیلئے آپ کو لاکھوں ڈالر ادا کرنے ہونگے۔


امریکی شہر لاس ویگاس میں بنایا جانے والا دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل اس لیے بھی منفرد ہے کہ اس میں دنیا کے مہنگے ترین آسائشی کمرے بنائے گئے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کوشش کا مقصد سیاحوں کو آسائشی رہائش فراہم کرنا ہے۔

اس 9 ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے دو منزلہ ہوٹل کی ایک اور منفرد بات یہ ہے کہ آسائشی کمروں میں آنے والے مہمانوں کا استقبال خونخوار ٹائیگر شارک کرتی ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین ہوٹل میں دو رات قیام کا کرایہ دو لاکھ امریکی ڈالر ہے، مذکورہ ہوٹل کو برطانوی ڈیزائنر ڈامین ہرسٹ نے تیار کیا ہے۔

واضح رہے کہ پام ریزوٹ سال 2009 میں بہت زیادہ خبروں کی زینت بنا تھا کیوں یہاں سابق امریکی ماڈل کیٹرین میورگا نے مذکورہ ہوٹل میں معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا۔

رونالڈو نے امریکی ماڈل کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد کچھ دیر اس ریزوٹ میں رہا ہوں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube