Friday, March 5, 2021  | 20 Rajab, 1442
ہوم   > Latest

پاکستان نہ آنے پر جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کیلئے اداکار شان کا مثبت پیغام

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago

بھارتی اداکار، لکھاری اور شاعر جاوید اختر اور ان کی اہلیہ اداکارہ شبانہ اعظمی کو پلواما حملے کے بعد دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے ایسے میں آگے بڑھ کر مثبت پیغام دے ڈالا۔

بطور مسلمان ہمیشہ امن کا پرچار کرنے والے جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی کے اس اقدام پر انہیں بھارت میں بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں اداکار شان شاہد نے بھی اس حوالے سے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

شان شاہد نے جاوید اختر کی ٹویٹ پر جوابی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ دراصل یہی وہ وقت تھا جس میں پاکستان آکر محبت کا پیغام دینا چاہیے تھا۔

شان نے واضح کیا کہ پلواما حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے قیام پاکستان سے لےکر تاحال دہشت گردی میں جان سے جانے والے افراد کیلئے اظہار افسوس کرتے ہوئے مذمت کی۔

یہی نہیں شان نے جاوید اختر کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ اپنے سسر کیفی اعظمی کی طرح ایسے حالات میں امن کا پرچار کرنے کیلئے نظمیں لکھیں۔ ساتھ ہی معروف نظم ’’ظلم رہے اور امن بھی ہو‘‘ کا حوالہ بھی دیا۔

جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کو کراچی میں رواں ماہ کی 23 اور 24 تاریخ کو اردو کے نامور شاعر کیفی اعظمی کے اعزاز میں تقریب میں شرکت کرنا تھی۔ انہیں آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ ماہ شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور رواں ماہ کے آغاز میں انہوں نے شرکت کی تصدیق کی تھی۔ کیفی اعظمی شبانہ اعظمی کے والد تھے۔

لیکن پلواما حملے کے بعد دونوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا دورہ کراچی منسوخ کرنے کی اطلاع دی۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube