Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

خان فیملی کا ایک اور نوجوان فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کو تیار

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2019 | Last Updated: 2 years ago

 

بھارتی فلم انڈسٹری پر کئی دہائیوں سے راج کرنے والے خان خاندان کا ایک اور نوجوان فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والا ہے، ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کا بیٹا آہان خان فلم ’’دبنگ 3‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

بالی ووڈ میں سلمان خان کو نئے اداکار و اداکاراؤں کا گاڈ فادر کہا جاتا ہے، انہوں نے کترینہ کیف، ڈیزی شاہ، سورج پنچولی، زرین خان اور اتھیا شیٹھی سمیت کئی نئے چہروں کو بالی ووڈ میں متعارف کرایا، تاہم اس بار وہ اپنے گھر کے ہی ایک فرد کو فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا موقع دے رہے ہیں۔

سلمان خان کے بھائی، اداکارہ ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کا 16 سالہ بیٹا آہان خان فلم ’’دبنگ 3‘‘ سے کیریئر کا ڈیبیو کررہے ہیں، وہ پرابھو دیوا کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے ہیں، فلم اسٹار جوڑا اپنے جواں سال بیٹے کی کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں۔

ارباز خان کی پروڈکشن میں دبنگ کے 2 سیکویل کامیابی سے ہمنکار ہوچکے ہیں، جس میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، ان کے ساتھ دونوں پراجیکٹس میں ماضی کے معروف اداکار شترو گھن سنہا کی بیٹی سوناکشی جلوہ گر ہوئی تھیں، ’’دبنگ 3‘‘ میں بھی دونوں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube