رنبیر کپور کے ساتھ کام کے دوران اپنے ڈائیلاگز بھول جاتی ہوں، عالیہ بھٹ

February 12, 2019

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ کام کے دوران رنبیر کپور کو اپنے ارد گرد دیکھتی ہیں تو اپنے ڈائیلاگز بھول جاتی ہیں۔

 بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکار رنبیر کپور کو قدرتی طور پر اداکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت عمدہ اداکار ہیں اور انہیں صرف میں ہی نہیں بہت سی لڑکیاں پسند کرتی ہیں۔

 عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میں عام طور پر اپنے ڈائیلاگ بہت اچھے سے یاد کرتی ہوں اور عکسبندی کے دوران انہیں بھولتی نہیں ہوں لیکن جب میں رنبیر کپور کو اداکاری کرتے دیکھتی ہوں تو اس وقت میں اپنے ڈائیلاگز بھول جاتی ہوجاتی ہوں کیونکہ وہ جذباتی مناظر اور ڈائیلاگز کی ادائیگی بہت آسانی سے کر لیتے ہیں اور میں انہیں صرف دیکھتی رہتی ہوں۔

 عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلم ’’گلی بوائے ‘‘ رواں ماہ 14کو ریلیزکی جائے گی۔