بالی ووڈ حسینائیں اپنے بچپن میں کیسی دکھتی تھیں؟

February 12, 2019

بالی ووڈ حسینائیں جن کے حسن کا آج ایک عالم گرویدہ ہے یہ حسینائیں اپنے بچپن میں کیسی دکھتی تھیں آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

سونم کپور

سونم کپور بالی ووڈ کے ’’جکاس‘‘ اداکار انیل کپور کی صاحبزادی ہیں،فیشن اور گلیمر کی دنیا میں آج نام کمانے والی سونم اپنے بچپن میں انتہائی عام سی شکل و صورت کی حامل رہی ہیں یقین نہیں آتا تو خود دیکھ لیجیے۔

شردھا کپور

شردھا کپور معروف کامیڈین اور ولن شکتی کپور کی صاحبزادی ہیں،ان کی گائیکی اور ڈانس اسکلز کے تو آج سب معترف ہیں مگر کسی کو اندازہ نہ تھا کہ معصوم دکھنے والی شردھا بڑی ہو کر انڈیا میں ڈانس کے حوالے سے اتنا بڑا نام کما پائیں گی،شردھا کپور ان دنوں ڈانس پر مبنی فلم اسٹریٹ ڈانسر میں ورن دھون کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

انوشکا شرما

انوشکا شرما کا فیملی بیک گراؤنڈ تو فلمی نہیں مگر اپنی محنت کے بل بوتے پر آج وہ بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں گنی جاتی ہیں،پھر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے شادی کے بعد تو ان کی شہرت کو پر لگ گئے ہیں،ان کا بچپن بھی ملاحظہ ہو۔

بالی ووڈ اسٹارز اپنے بچپن میں کیسے دکھتے تھے؟

دپیکا پڈوکون

دپیکا پڈوکون کے والد پرکاش پڈوکون بیڈ مینٹن کے کھلاڑی ہیں مگر ان کی صاحبزادی کو فلموں میں آنے کا شوق تھا اور آج یہ عالم ہے کہ وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بالی ووڈ ادکارہ ہیں،ان کا بچپن اور اس میں چھپی معصومیت بھی ملاحظہ ہو۔

عالیہ بھٹ

معروف ہدایتکار مہیش بھٹ اور اداکارہ سونی رازدان کی باصلاحیت صاحبزادی عالیہ بھٹ کی خوبصورتی اور اداکاری کی تو سب ہی تعریف کرتے ہیں،مگر آج گلیمرس دکھنے والی عالیہ بھٹ بچپن میں انتہائی معصوم نظر آتی تھیں۔

سال 2018 کی سپر فلاپ بالی ووڈ فلمیں

سارا علی خان

بالی ووڈ میں نو وارد سارا علی خان کا تو سارا خاندان ہی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہے والد سیف علی خان،سوہا علی خان،والدہ امرتا سنگھ،دادی شرمیلا ٹیگور اور سوتیلی ماں کرینہ کپور سب ہی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں،بالی ووڈ کی اس نئی حسینہ کی پرانی تصویر بھی دیکھ لیں۔

سوناکشی سنہا

سوناکشی سنہا آج بھی کچھ کم بھاری بھرکم نہیں دکھتی مگر بچپن کی ان کی بعض تصاویر میں انھیں دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ کیا یہی سوناکشی ہیں جو آج لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں،بالی ووڈ میں لیڈی کلر کے نام سے مشہور شتروگھن سنہا کی صاحبزادی کی بچپن کی یہ تصویر بھی دیکھیے۔

رانی مکھرجی

رانی مکھرجی آج جتنا خوبصورت دکھتی ہیں بچپن میں وہ اتنی حسین بالکل نہ تھیں بلکہ وہ ایک عام سی شکل و صورت کی حامل لڑکی تھیں،بنگال سے تعلق رکھنے والی اس ساحرہ نے بالی ووڈ کے سب سے بڑے پروڈکشن ہاؤس کے مالک ادیتیہ چوپڑا سے گھر بسانے کے بعد فلموں سے وقتی سنیاس لے لیا ہے۔

کنگنا رانوٹ

بالی ووڈ میں اگر کسی کو دبنگ گرل کا خطاب دیا جائے تو وہ یقیننا کنگنا رانوٹ ہی ہوں گی،اپنی منہ پھٹ طبعیت کی وجہ سے کنگنا نے بالی ووڈ میں دوست کم اور دشمن زیادہ بنا رکھے ہیں،اپنے معاشقوں پر آج کُھل کر بات کرنے والی کنگنا بچپن میں کتنی معصوم تھیں خود ہی دیکھ لیجیے۔

کرینہ کپور

بالی ووڈ کے کپور گھرانے سے تعلق رکھنے والی کرینہ کپور اس وقت انڈیا میں فیشن اور گلیمر کا ایک سمبل ہیں،ان کی قاتل ادائیں آج جہاں دلوں پر چھریاں چلا دیتی ہیں نیلی آنکھوں والی یہ حسینہ اپنے بچپن میں ایک پری زادی جیسی حسین اور معصوم دکھتی تھیں۔