بیٹی کی پیدائش سے پہلے ہی عالیہ بھٹ نے نام سوچ لیا

February 12, 2019

سال 2018 بالی ووڈ کی کئی معروف جوڑیوں کی شادی کا سال رہا، اس کے بعد عالیہ اور رنبیر کپور وہ اگلی ممکنہ جوڑی ہے جو شادی کے بندھن میں بندھے گی، یہ تو علم نہیں کہ ایسا کب ہو گا لیکن عالیہ نے ابھی سے اپنی بیٹی کا نام سوچ لیا ہے۔

رنبیر کپور اور عالیہ کی ایک دوسرے کیلئے پسندیدگی سے متعلق ان دونوں کے علاوہ عالیہ کے والد ہدایتکارمہیش بھٹ بھی کرچکے ہیں، جبکہ رنبیر کی والدہ نیتو کپور بھی عالیہ کو بے حد پسند کرتی ہیں۔

عالیہ بھٹ ان دنوں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم ’’ گلی بوائے ‘‘ کی تشہیری مہم پر ہیں اور اسی حوالے سے ایک ڈانس رئیلٹی شو میں شرکت کے دوران دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا جب عالیہ نے اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کردیا۔

رئلیٹی شو میں پرفارم کرنے والی ایک بچی نے عالیہ بھٹ کو غلطی سے ’’ الما ‘‘ کہہ کر پکارا جو اداکارہ کو بے حد بھایا۔

عالیہ کا کہنا تھا کہ یہ بہت پیارا نام ہے اور میں اپنی بیٹی کا نام الما ہی رکھوں گی۔

رنویر سنگھ ڈانس رئیلٹی شو کے دوران پھوٹ پھوٹ کر کیوں روئے؟

چند روز قبل میڈیا کی جانب سے شادی کے حوالے سے کیے جانے والے سوال پر عالیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال لوگوں نے فلم انڈسٹری کی 2 بڑی شادیاں دیکھیں اب بریک لینا چاہیے ، ابھی ہمیں کام کرنا چاہیے اس کے بعد دیکھا جائے گا۔

عالیہ اور رنویرسنگھ کی نئی آنے والی فلم ’’گلی بوائے‘‘ فلم 14 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔