مغربی ساز کے مشرقی انداز اور طبلے کی سنگت کا تڑکا

February 11, 2019

مغربی ساز کے مشرقی انداز اور طبلے کی سنگت کا تڑکا پرستاروں کو مدہوش کیے دیتا ہے ۔

اٹھارویں صدی میں جرمن سرزمین پر جنم لینے والا موسیقی کا آلہ کلیری نیٹ نام کا مطلب چھوٹی شہنائی تاہم طبلے کی سنگت پر اس ولایتی ساز کی دیسی دھنوں کے بھی کیا ہی کہنے ، سُر سنگیت کی پرورش کرنے والے فنکار گھرانوں کا کلیری نیٹ سے نسل در نسل کا ساتھ ہے اسلام آباد کے استاد شوکت علی بھی ایسے ہی گھرانے کے چشم و چراغ ہیں ۔

استاد شوکت علی کا کہنا ہے کہ میرے والد صاحب میرے دادا غلام حیدر کا بھی یہی ساز تھا، اس کے علاوہ لوگوں کو سنا ان کو فالو کیا ۔

سریلے ساز کے شاندار ماضی کا حال داغدار ہونے پر فنکار طبقہ بہت افسردہ بھی ہے ۔

استاد شوکت علی نے کہا کہ معاشرہ اسے تنگ نگاہ سے دیکھتا ہے اور دوسرا اس میں آمدن نہیں ہے ، کچھ تو ہمارا حق بنتا ہے ۔

شوکت علی کو یہ مہارت حاصل کرنے میں کئی سال لگے، دھیمی دھنیں تو قدرے آسان لیکن کلیری نیٹ سے اونچی تال والی سریلی آوازیں نکالنے کیلئے صرف سانس ہی نہیں اچھا خاصا دم بھی چاہیئے ۔