ماہرہ خان کا ایک اور بین الاقوامی اعزاز

February 9, 2019

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ایک بار پھرانٹرنینشل لیول پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔

دبئی میں ہونے والے ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈی آئی اے ایف اے ) کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کرنے والی ماہرہ کو فلم انڈسٹری میں خدمات کے اعزاز میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایوارڈ تقریب میں ماہرہ نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے باوقار انداز اپنایا۔ ان کا لباس مشہور فیشن برانڈ ’’لابورجوازی‘‘ کا تیار کردہ اور جیولیری ڈماس کی تھی۔

ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ بین الاقوامی اور عرب شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔اس کے ذریعے آرٹ، کلچر، میوزک ، بزنس اور انسانی خدمات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو متعارف کروایا گیا ہے۔