Thursday, July 16, 2020  | 24 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

راجھستان انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا میلہ ’’لوڈ ویڈنگ ‘‘ نے لوٹ لیا

SAMAA | - Posted: Feb 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Feb 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاکستانی فلم ’’ لوڈ ویڈنگ ‘‘ نے راجھستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ’’ بہترین فلم ‘‘ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بھارتی ریاست جے پور میں ہونے والے اس فیسٹول میں  ’’لوڈ ویڈنگ ‘‘ کو ویورز چوائس پر بہترین فلم ہونے کا ایوارڈ دیا گیا۔

کامیڈی لو اسٹوی، پنجاب کی ثقافت، اور جہیز سمیت دیگرسماجی مسائل کی عکاسی کرنے والی  فلم ’’ لوڈ ویڈنگ ‘‘ کے مرکزی کرداروں میں فہد مصطفی، مہوش حیات، ثمینہ احمد اور نورحسن شامل ہیں۔

فلم کے ڈائریکٹر نبیل قریشی ہیں جبکہ فضا علی میرزا نے اسے پروڈیوس کیا۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

فلم کو پاکستان میں بھی بےحد پسند کیا گیا تھا جبکہ اسے بیرون ملک بھی دیکھا گیا۔ لوڈ ویڈنگ کو ’’جے پور فلم فیسٹول ‘‘ میں بہترین فلم کی کیٹگری میں رکھا گیا تھا۔

فلم کےہیرو فہد مصطفیٰ نے بھی انسٹا پر پوسٹ میں اس کامیابی کے حوالے سے بتایا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube