Friday, March 5, 2021  | 20 Rajab, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اداکاروں کو ڈپریشن کے مسائل سامنا ، شان بھی میدان میں آگئے

SAMAA | - Posted: Feb 2, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 2, 2019 | Last Updated: 2 years ago

 

اداکار شان شاہد بھی سوشل میڈیا پر اداکاروں کو درپیش ڈپریشن کے مسائل پر بول پڑے ۔

شان شاہد نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر لکھا ایک فنکار اور اداکار ہونے کا مطلب ہے کہ کسی کے احساسات اور جذبات کی عکاسی کرنا، مثال کے طور پر جیسے ایک مصور وین گوگھ، جس کا درد اس کی مصوری میں جھلکتا ہے، بالکل ایسے ہی ایک اداکار جو مختلف کرداروں میں جیتا ہے، اسے مختلف دکھ درد کو محسوس کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ درست طریقے سے ان کا اظہار کرسکے لیکن بدقسمتی سے بعض اوقات اداکار اس حد کو پار کر لیتے ہیں اور خود ہی ڈپریشن کے عادی ہوجاتے ہیں ۔

شان نے کہا کہ خود پر کسی اور کردار کو طاری کرلینا ایسا ہی ہے، جیسے آپ کسی ایسی چیز سے لڑ رہے ہوں، جس کے آپ عادی ہوگئے ہوں، لیکن اس تاریک سوراخ سے باہر آنے کا کوئی راستہ ضرور ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے :ڈپریشن مجھے جلد مار ڈالے گا، محسن عباس حیدر

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج یہ دیکھ کر برا لگتا ہے کہ ہم بغیر فائدہ نقصان دیکھے اپنے کیریئر کا انتخاب کرلیتے ہیں، ہمیں انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا تاریکی حصہ دیکھنے کے بجائے اس کے مثبت پہلوؤں کو دیکھنا چاہیے۔

چند دن قبل سوشل میڈیا پر محسن عباس حیدر کی ایک پوسٹ  نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا جب محسن نے انکشاف کیا کہ وہ شدید ڈپریشن میں مبتلا ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube