ہوم   > Latest

سالگرہ مبارک شکیرا

10 months ago

عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا آج اپنی 42 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

کولمبین گلوکارہ اور واکا واکا گرل کے نام سے مشہور شکیرا آج اپنی 42 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے شوہر معروف ہسپانوی فٹ بالر جیراڈ پیکیو کی بھی سالگرہ اسی دن ہوتی ہے۔

شکیرا نے 13 سال کی عمر میں اپنا پہلا گانا خود لکھا اور ریکارڈ کروایا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے واکا واکا گانے نے انہیں مزید شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

دو فروری 1977 کو کولمبیا میں پیدا ہونے والی شکیرا کی ماں کولمبیا اور والد لبنان سے تعلق رکھتے ہیں۔ شکیرا کو ہسپانوی اور انگریزی گانوں پر مکمل مہارت حاصل ہے۔

انہیں ہالی ووڈ واک آف فیم میں بھی شامل کیا گیا۔ ان کے گائے ہوئے دیگر گانوں میں ہپس ڈونٹ لائے اور بییوٹی فل لائر شامل ہیں جو میوزک چارٹز پر کئی عرصے نمبر ون رہے۔

نوئے کی دہائی کے شروعات میں شکیئرا کا پہلا البم ریلیز ہوا جس نے خوب شہرت حاصل کی۔ شکیرا نے اپنے پانچویں البم سے انگلش میوزک میں انٹری دی ،اور ان کے البم کا گانا وین ایور وین ایور 2002 کا بیسٹ سیلنگ سونگ رہا۔

سال 2010میں شکیرا کو آئی ایل او کی جانب سے سماجی بہبود کے کاموں میں حصہ لینے پر سوشل جسٹس ایوارڈ بھی دیا گیا، جب کہ اس کے علاوہ انہیں گریمی اورایم ٹی وی میوزک سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

شکیئرا کی سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے مداحوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں