ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

نیہا ککڑ کی ’’ٹک ٹاک ‘‘ ویڈیو، پاکستانی شو کی مقبولیت نے سرحد پارکرلی

SAMAA | - Posted: Jan 31, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 31, 2019 | Last Updated: 1 year ago

سوشل میڈیا کی معروف ترین ایپلی کیشن ’’ٹک ٹاک‘‘ کے سحرنے سبھی کو جکڑ رکھا ہے، ڈب سمیش طرز کی اس ایپ کے ذریعے کسی بھی گانے، فلمی سین یا کسی پروگرام کی نقالی کی جاتی ہے۔ عام صارف ہی نہیں بلکہ شو بز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ٹک ٹاک سے بھرپور لطف...

سوشل میڈیا کی معروف ترین ایپلی کیشن ’’ٹک ٹاک‘‘ کے سحرنے سبھی کو جکڑ رکھا ہے، ڈب سمیش طرز کی اس ایپ کے ذریعے کسی بھی گانے، فلمی سین یا کسی پروگرام کی نقالی کی جاتی ہے۔

عام صارف ہی نہیں بلکہ شو بز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ٹک ٹاک سے بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں، بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے تو پاکستان کے مشہور ٹی وی پروگرام پر ویڈیو بنا ڈالی، جس کی میزبانی معروف اداکار فہد مصطفیٰ کرتے ہیں۔

نیہا ککڑکی جانب سے اپ لوڈ کی جانے والی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں پروگرام کے فارمیٹ کو نشانے پر رکھتے ہوئے فہد مصطفیٰ کے انداز اور زفرا نامی کنٹیسٹنٹ کی بھرپور نقالی کی گئی ہے، میزبان کی جانب سے گانا سنانے کی فرمائش پر نیہا ککڑ شرماتے لجاتے ہوئے لوٹ پوٹ ہو جاتی ہیں۔

نقالی اپنی جگہ لیکن یہ ویڈیو فہد مصطفیٰ کی سرحد پار مقبولیت کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube