بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ ویب سیریز ’’سیکرڈ گیمز ‘‘ کا دوسرا سیزن پہلے سیزن سے بھی زیادہ دلچسپ یعنی اس کا بھی ’’باپ ‘‘ہو گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی نے ویب سیریز ’’سیکرڈ گیمز ‘‘ کے پہلے سیزن کی کامیابی کے بعد دوسرے سیزن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’سیکرڈ گیمز ‘‘کا دوسرا سیزن پہلے سیزن کا بھی ’’باپ ‘‘ ہو گا جو رواں برس جون اور اگست کے درمیان ریلیز ہو سکتا ہے اور دوسرا سیزن دیکھنے کے بعد آپ اس کا پہلا سیزن کو بھول جائیں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ جب انوراگ کشیپ میرے ساتھ کام کرتے ہیں تو وہ میری عمدہ اداکاری صلاحیتوں کو باہر لانے کی مسلسل کوشش کرتے ہیں اور بطور اداکار مجھے کرداروں کے ساتھ خود کو الجھانا پسند ہے۔