بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے انوکھی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اداکارہ کرینہ کپورکو اپنی بیوی کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر کے مقبول ترین شو’’کافی ود کرن‘‘ کی نئی قسط کے ٹریلر کی تقریب کے دوران اداکار سدھارتھ ملہوترا سے سوال کیا کہ وہ بالی وڈ سے وابستہ کس شخصیت کو اپنی اہلیہ کے روپ میں دیکھنا پسند کریں گے ۔
Partners in crime @SidMalhotra and Aditya Roy Kapur take the Koffee couch this week. #KoffeeWithKaran #KoffeeWithSidharth #KoffeeWithAditya pic.twitter.com/wvBkupn2et
— Star World (@StarWorldIndia) January 27, 2019
جس پر اداکار نے فوری طور پر کرینہ کپور کا نام لیا جبکہ انڈسٹری میں کس کو اپنا بھائی بنانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ کرینہ کپور کے شوہر اور اداکار سیف علی خان کو اپنے بھائی کے طور پر دیکھنا پسند کریں گے۔