بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے بیٹی سارہ علی خان کے ساتھ فلم ’’لو آج کل‘‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خبریں سامنے آرہی تھیں کہ ہدایت کار امتیاز علی کی فلم ’’لو آج کل‘‘ کے سیکوئل میں اداکارہ سارہ علی خان اور کارتک آریان مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ اداکار سیف علی خان بھی فلم کا حصہ ہوں گے لیکن اداکار سیف علی خان نے فلم کا حصہ ہونے کے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بالکل بھی سچ نہیں ہے۔
سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے سال 2018 میں فلم کیدارناتھ سے ڈیبو کیا تھا اسی سال ان کی دوسری فلم سمبا بھی جلوہ گر ہوئی اور دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر سپرہٹ رہیں۔
دوسری جانب سیف کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے سارہ نے کہا میں ابا کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی لیکن فلم میں میرے اور ابا کے کریکٹر کے معنی ہونے چاہئیں محض رسمی فلم نہیں ہونی چاہئے۔