رنویر سنگھ گھر داماد بننے کو تیار

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2019 | Last Updated: 2 years ago

 

بھارتی اداکار رنویر سنگھ گھر داماد بننے کو تیار ہوگئے، انہوں نے اپنی دلہنیا دیپیکا پدوکون کے گھر میں رہنے کا فیصلہ کرلیا۔ کہتے ہیں کہ دیپیکا کو ان کے کنفرٹ زون سے باہر نہیں نکالنا چاہتا اس لئے ان کے گھر منتقل ہورہا ہوں۔

طویل عرصے تک اپنی شادی کے باعث خبروں کی زینت بنے رہنے والے بھارتی فلمی جوڑا ایک بار پھر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا، اس بار مداحوں کو اس بات نے اپنی جانب متوجہ کیا کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون شادی کے بعد کہاں رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران رنویر سنگھ نے اس سوال کا جواب دے دیا، کہتے ہیں کہ ہم دونوں نے میرے گھر کے بجائے دیپیکا کے گھر میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ میں اپنی بیوی کو ان کے گھر سے محروم نہیں کرنا چاہتے۔

بھارتی اداکار کا کہنا ہے کہ میں ایک ایسے گھر میں پلا بڑھا ہوا جہاں ہر چیز کو بالائے طاق رکھ کر شادی کو کامیاب بنانے کو ضروری سمجھا گیا کیونکہ شادی ایک مقدس بندھن ہے۔

بالی ووڈ کے باجی راؤ نے کہا کہ مجھے سب سے مناسب یہی لگا کہ میں دیپیکا کے گھر میں منتقل ہو جاؤں کیونکہ وہ وہاں مطمئن ہے اور میں نے ہمیشہ انہیں ترجیح دینے کی کوشش کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube