عالیہ بھٹ غنڈی، رنویر سنگھ جذباتی خصوصیت کی حامل شخصیت قرار

January 11, 2019

بالی ووڈ ہدایت کار مہیش بھٹ نے فلم’’گلی بوائے‘‘ کے ٹریلر میں عالیہ بھٹ کی اداکاری کو دیکھتے ہوئے انہیں رنویر سنگھ کے کردار کی طرح غنڈہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد و ہدایت کار مہیش بھٹ نے فلم’’گلی بوائے‘‘ کے ٹریلر کو سراہتے ہوئے عالیہ کے ایک منظر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ ایک غنڈہ ہے۔

فلم کی کہانی ممبئی میں جھومپڑیوں سے تعل قرکھنے والے گلوکاروں ویوان فرنینڈس عرف ڈیوائن اور نوید شیخ عرف نئیزے کی زندگی پر مبنی ہے جس میں اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کی ہدایتکارہ زویا اختر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’’گلی بوائے‘‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان کو انتہائی جذباتی خصوصیت کی شخصیت کا مالک پایا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ہرکردار کو بھر پور طریقے سے سر انجام د یتے ہیں۔

فلم ’’ گلی بوائے‘‘ میں اداکار رنویر سنگھ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔

زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آئندہ ماہ 14کو ریلیز کی جائے گی، فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی جس کے بعد اب اس کی تشہیر کا سلسلہ شروع ہوگیا۔