سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کی خواہش تھی جو اب پوری ہورہی ہے،رنبیر کپور 

January 11, 2019

بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اداکار سجنے دت کے ساتھ کام کے خواہشمند تھے جو کہ فلم ’’شمشیرا‘‘ میں کام کرکے پورا ہوگا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار سجنے دت کو دیکھتے بڑے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا ان کا بہت بڑا خواب تھا جو کہ فلم ’’شمشیرا‘‘ میں ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے پورا ہوگا۔

ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ فلم کے ہدایتکار کرن ملہوترا کی فلم میں ان کا اداکار سنجے دت کے ساتھ کام کرناکسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔فلم ’’شمشیرا‘‘ میں دونوں اداکار پہلی بار مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے جلوہ گر ہونگے جبکہ فلم آئندہ سال 31جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

واضع رہے کہ رنبیر کپور  نے گزشتہ سال بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار سنجے دت کی بائیو پک فلم میں سنجے دت کا کردار نبھایا تھا جو اب تک رنبیر کپور کے کیرئر کی سب سے بڑی ہٹ فلم رہی ہے۔