عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورکی منگنی کب ہوگی؟

January 11, 2019

بالی ووڈ میں سال 2018 شادیوں کا سال رہا لیکن لگتا ہے نیا سال بھی کچھ ایسا ہی گزرے گا۔ سال 2018 میں پریانکاچوپڑا، سونم کپور، دیپکا پڈوکون، نیہا دھوپیا سمیت شوبزکی متعدد شخصیات رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اور اب نئے سال کے آغاز میں ہی ایک جوڑی بننے کی خبر سامنے آ گئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ کے نئے ’’لوبرڈز‘‘ رنبیرکپور اور عالیہ ممکنہ طور پر جون 2019 میں منگنی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اطلاعات ہیں کہ دونوں اپنی نئی فلم ’’براہمسترا‘‘ کی ریلیز کے بعد رواں سال جون میں منگنی کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیرکی والدہ سابقہ اداکارہ نیتو سنگھ کی خواہش ہے کہ دونوں کی منگنی اسی سال ہوجائے لیکن فی الحال عالیہ اور رنبیر ایسا نہیں چاہتے۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے میں جب ہر کوئی 2019 میں ایک اوربالی ووڈ جوڑے کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں کررہا ہے ، یہ جوڑی چاہتی ہے کہ کم از کم ان کی فلم ریلیز ہونے تک انتطار کیا جائے۔

دوسری جانب نیتو، رنبیر کے والد رشی کپور کی صحت کے حوالے سے بھی فکرمند ہیں اور چاہتی ہیں کہ اکلوتے بیٹے کے سہرے کے پھول جلد از جلد کھلیں۔ عالیہ بھی کپور فیملی کے کافی نزدیک آچکی ہیں اور نئے سال کے موقع پر وہ ان کے ساتھ موجود تھیں۔