Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سارہ علی خان کے مقبولیت کی وجہ سامنے آگئی

SAMAA | - Posted: Dec 24, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 24, 2018 | Last Updated: 2 years ago

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان نے اپنی مقبولیت کی وجہ بھی بتادی۔

سارہ علی خان کا میڈیا سے پُراعتماد انداز میں گفتگو کرنا اداکارہ کے مداحوں میں اضافے کا باعث بن گیا ہے جس پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سارہ علی خان ایک ہوشیار اداکارہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ وہ بہت ذہین نہیں لیکن ایک تعلیم یافتہ اداکارہ ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ کنفیوژ ہیں ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری گھیرے میں لے لیتی ہے ایسے میں چیزوں کو متوازن کر کے کیسے چلنا ہے یہ سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے، ہر چیز پر لاپرواہ نہیں ہو سکتے اور بہت زیادہ ذہنی دباؤ بھی خطرناک ہے اس لیے جب اکیلے ہوں تو چیزوں کو سوچنا سمجھنا چاہیے‘ ۔

سارہ علی خان کی دوسری فلم ’سمبا‘28 دسمبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے جس میں وہ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی مرتبہ جلوہ گر ہوں گی۔

فلم کی ریلیز سے قبل ہی فلم کا ٹریلر اور گانے مداحوں میں مقبول ہوچکے ہیں تاہم فلم کی تشہیر زور و شور سے جاری ہے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube