بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر نے سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے بیٹے تیمور کی دوسری سالگرہ پر اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے ان کی بیٹی روحی تیمور کو ’بھائی‘ کہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر نے ایک ریڈیو شو میں سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے بیٹے تیمور کی دوسری سالگرہ پر اپنی بیٹی روحی اور تیمور کے مستقبل سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوگی اگر 20 سال بعد تیمور اور روحی ایک ساتھ نظر آئیں۔
کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں یہی پریشانی ہے کہ جب لڑکا اور لڑکی ایک ساتھ ہوتے ہیں تو لوگ فورا کہتے ہیں’ بھائی بولو‘ یا ’بہن بولو‘ حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ جب بھی تیمور کھیلنے کے لئے ہمارے گھر آتے ہیں تو ان کی آیا میری بیٹی روحی سے کہتی ہیں کہ وہ تیمور کو بھائی کہے لیکن میں اس کے خلاف ہوں، کوئی نہیں جانتا ہے کہ زندگی میں آگے کیا ہونے والا ہے کیا پتہ 20 سال بعد تیمور اور روہی ایک ساتھ رہنا چاہیں، ہم ابھی سے ہی کیوں اس راستے کو بند کر رہے ہیں۔