سیف اور کرینہ کےبیٹے نام پر فلم”تیمور“بنائی جائے گی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز مدھر بھنڈارکرنے فلم کا نام بھی رجسڑ کروا دیا ہے۔ تاہم فلم کی با قی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
تیمور کی دادی اور ماضی کی مقبول اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے پوتے کی بڑھتی ہو ئی مقبولیت پرتشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اگر تیمور کی شہرت اسی طرح بڑھتی رہی تو وہ عام بچوں کی طرح اپنا بچپن نہیں جی سکے گا۔
واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ بھی تیمور کے ساتھ کام کر نے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں جبکہ اداکار اجے دیو گن نے تیمور کو بالی وڈ انڈسٹری کے سب سے مشہور ”خان“ کا خطاب دیا ہے۔