Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

فلم مولا جٹ پاکستان اور چین میں ایک ساتھ ریلیز کرنے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Dec 11, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 11, 2018 | Last Updated: 2 years ago

فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘پہلی پاکستانی فلم ہوگی جو بیک وقت پاکستانی سینماؤں کے ساتھ ساتھ چین میں بھی ریلیز ہوگی۔

بلال لاشاری کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی بھی شامل ہیں، جو آئندہ برس عید الفطر پر پاکستان اور چینی سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم میں فواد خان مولا جٹ جبکہ حمزہ علی عباسی نوری نت کا کردار ادا کریں گے جبکہ ماہرہ خان مکھو جٹی کے روپ میں نظر آئیں گی۔

اس فلم میں علی عظمت اور گوہر رشید بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے یہ فلم 1979 کی سپرہٹ فلم مولا جٹ کا ری میک ہوگی ۔

فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کے بیک وقت چینی اور پاکستانی سینماؤں میں ریلیز کیے جانے کے فیصلے کو پاکستانی فلمی صنعت کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube