ہوم   > Latest

دیسی کھابوں کا میلہ،شوقین ٹوٹ پڑے

1 year ago

فاسٹ فوڈ کے اس دورمیں کہیں سے دیسی کھانوں کی خوشبو آجائے تو کھابوں کے شوقین خود کو کیسے روک سکتے ہيں۔ راولپنڈی میں پنجابی کھانوں کا میلہ سجا تو شوقین ٹوٹ پڑے۔ راولپنڈی کے نجی ہوٹل میں سجنے والے اس دیسی فوڈ میلے میں کھٹی دال ، میٹھی لسی ، مصالحے والے چنے ،...

فاسٹ فوڈ کے اس دورمیں کہیں سے دیسی کھانوں کی خوشبو آجائے تو کھابوں کے شوقین خود کو کیسے روک سکتے ہيں۔ راولپنڈی میں پنجابی کھانوں کا میلہ سجا تو شوقین ٹوٹ پڑے۔

راولپنڈی کے نجی ہوٹل میں سجنے والے اس دیسی فوڈ میلے میں کھٹی دال ، میٹھی لسی ، مصالحے والے چنے ، ہریسہ ، سرسوں کا ساگ، مکئی کی روٹی اور بہت کچھ موجود تھا جہاں کھابوں کے شوقین افراد نے خوب ہاتھ صاف کیے۔

خواتین نے اس میلے میں مرد حضرات سے زیادہ دلچسپی دکھائی اور چٹ پٹے کھانوں سے خوب انصاف کیا۔ کھانے کے بعد شرکا نے دیسی گھی سے بنے حلوے سے منہ میٹھا کیا۔

زیادہ تر خواتین کا کہنا تھا کہ دیسی کھانا انہیں اتنا پسند نہیں تھا لیکن یہاں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو پہلی دفعہ کھائیں اور بہت اچھی لگیں۔

روایتی ذائقوں اورخوشبووں کی خوبصورت شام سجانے والے منتظمین کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا مقصد نئی نسل کواپنی ثقافت سے روشناس کروانا ہے۔

شیف محمد حسین نے سما سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ آج کل کی نوجوان نسل کو برگر کے علاوہ کچھ پتہ نہیں کہ ساگ اور مکئی کی روٹی کیا ہے۔ نئی نسل کو ان چیزوں سے روشناس کرانے کے لیے اس ایونٹ کا اہتمام کیا گیا ۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں