جنسی ہراساں کرنے کا الزام ، بالی ووڈ گلوکار میکا سنگھ گرفتار

December 7, 2018

متحدہ عرب امارات میں لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر بالی ووڈ گلوکار میکا سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 سالہ برازیلین لڑکی نے میکا سنگھ کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا جس کے بعد انہیں دبئی کے ہوٹل سے حراست میں لے لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میکا سنگھ پر دبئی میں رہائش پذیر 17 سالہ برازیلین لڑکی کو نازیبا تصاویر بھیجنے کا الزام ہے، گلوکار اب دبئی پولیس کی حراست میں ہیں۔

گلوکار میکا سنگھ اس سے قبل بھی مختلف واقعات میں حوالات کی سیر کرچکے ہیں، 2015 میں ایک ڈاکٹر کو کنسرٹ کے دوران تھپڑ مارنے پر میکا سنگھ کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ میکا سنگھ بالی ووڈ فلموں میں متعدد مشہور گانے گا چکے ہیں، رنویر سنگھ کی فلم سمبا کے لیے بھی میکا سنگھ نے ایک گانا گایا ہے۔