سب سے زیادہ کمائی کرنے والوں میں امریکی راک بینڈ ”یو ٹو“نمبر ایک پر آگیا

December 6, 2018

رواں سال کے دوران موسیقاروں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والوں میں امریکی راک بینڈ ”یو ٹو“نمبر ایک پر آگیا۔

فوربز میگزین کی سالانہ فہرست کے مطابق یو ٹو نے جون2017 سے جون 2018 کے دوران 118 ملین ڈالر قبل از ٹیکس کمائی کی۔بینڈ نے زیادہ تر بزنس اپنے تین ورلڈ ٹورز سے کیا ہے جو انھوں نے جون2017 سے جون 2018کے دوران کیئے۔

فوربز کی اس لسٹ میں 115.5 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ برطانوی بینڈ ”کولڈ پلے“دوسرے نمبر پر ہے جبکہ 27 سالہ موسیقار و گلوکار ایڈ شیرن تیسرے نمبر110 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ براجمان ہیں۔

تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالتریب برونو مارس اور کیٹی پیری ہیں ۔