آئی فون سے ریکارڈ کی گئی فلم نے سب کو پیچھے چھوڑدیا

December 6, 2018

فن کی دنیا کا معروف ایوارڈ ’’ٹرنرپرائز‘‘ اس سال ایک ایسی فلم نے جیت لیا جسے جدیدکیمروں اور آلات کے بجائے آئی فون سے ریکارڈ کیا گیاتھا۔

برطانوی خاتون فلمساز شیرلٹ پروجر نے ’’بریڈ جٹ‘‘ نامی 33 منٹ دورانیے کی یہ سوانحی فلم اپنے آئی فون سے ریکارڈ کی تھی۔ 44 سالہ پروجرفلمساز ہونے کے علاوہ مصنفہ اور مجسمہ ساز بھی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق رواں سال پہلی بار ٹرنر پرائز کیلئے 4 فلموں کا انتخاب کیا گیا تھا ورنہ اس سے قبل روایتی آرٹ پر مبنی فلموں کو اس ایوارڈ سے نوازا جاتا تھا۔

فلم ’’بریڈ جٹ ‘‘ بنانے والی پروجر کو 31 ہزار 785 ڈالرکا انعام دیا گیا ہے۔ فلم صنفی امتیاز اور جنسی شناخت سے متعلق درپیش مسائل پر بنائی گئی ہے اور ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ٹرنر پرائز روایتی آرٹ سے ہٹ کر کسی دوسری فلم کو دیا گیا ہو۔

پروجر نے فلم میں اپنے گھر کےعلاوہ اسکاٹ لینڈ کے ہائی لینڈزمناظربھی دکھائے ہیں۔

منتظمین کے مطابق نامزد کی جانے والی ان 4 فلموں میں اہم مسائل کو سامنے رکھا گیا جن میں ہجرت اور آزادی کی تحاریک ، جنسی شناخت، پولیس کے ظلم وستم اورانسانی حقوق شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ’’ٹرنرپرائز‘‘ کی بنیاد 34 سال قبل پیٹرنزآف نیو آرٹ کے نام سے رکھی گئی تھی۔ اسے قائم کرنے والے گروپ کا مقصد بڑے پیمانے پربرطانوی فن کی حوصلہ افزائی تھا۔

 
 
 

ضرور دیکھئے