سلمان خان مسلسل تیسری بار زیادہ کمائی کرنے والے بھارتی سلبرٹی بن گئے

December 5, 2018

بالی ووڈ اداکار سلمان خان مسلسل تیسری بار فوربس انڈیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی100 سلبرٹیز کی فہرست میں پہلے اور شاہ رخ خان دوسرے سے 13ویں نمبر پر آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوربس انڈیا کی 100 شخصیات کی یہ فہرست گزشتہ سال یکم اکتوبر سے رواں سال 30 ستمبر کے عرصے کے دوران کی گئی کمائی پر ترتیب دی گئی ہے جس میں اداکار سلمان خان نے سب سے زیادہ 253.25 کروڑ روپے کمائے اور مسلسل تیسری بار سب سے زیادہ کمائی کرنے میں پہلے نمبر پر برقرار رہے ۔

شاہ رخ خان سہ ماہی اس فہرست میں سال دوسرے نمبر پر تھے جو اب 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور اس سال بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی 228.09 کروڑ کی کمائی کے ساتھ دوسرے، اکشے کمار 185کروڑ کے ساتھ تیسرے اور دیپیکا پڈوکون 112.8 کروڑ کما کر چوتھے نمبر پر آگئی ہیں۔