انیل کپور کا دیپیکا اور رنویر کو مشورہ

December 5, 2018

بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے دیپیکا پڈوکون کو شادی سے قبل رنویر سنگھ کو کبھی نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار انیل کپور نے نیہا دھوپیا کے ریڈیو شو ’’نو فلٹر نیہا‘‘ میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب دیپیکا پڈوکون فلم ’دل دھڑکنے دو‘ کے سیٹ پر اداکار رنویر سنگھ سے ملنے آئیں۔

انیل کپور نے دیپیکا کو رنویر سنگھ کے متعلق مشورہ دیا کہ اسے کبھی مت چھوڑنا اور یہ بہت اچھا لڑکا ہے، یہ نہ صرف بہترین انتخاب ہے بلکہ اس سے زیادہ اچھا لڑکا تمھیں کو ئی اور نہیں مل سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ دیپیکا اور رنویر ایک ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں اور ان کی جوڑی بہت خوبصورت ہے۔